• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آرایچ کیلئے دوسری ایم آرآئی مشین خریدنے کا فیصلہ

پشاور (جنرل رپورٹر )لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ )کی انتظامیہ نے دوسری ایم آر آئی مشین خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ایل آر ایچ ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق ہسپتال نئی ایم آرآئی مشین خریدنے کا مقصد یہ ہے کہ جب ایک مشین ضروری مرمت یا سروس کی غرض سے بند کی جائے تو دوسری مشین دستیاب ہو اور اس طرح مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی ایم آر آئی مشین تکنیکی وجوہات کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہے،مشین کو جلد از جلد ٹھیک کردیا جائے گا ، اس سلسلے میں انتظامیہ کسی بھی تکلیف کی صورت میں معذرت خواہ ہے ۔
تازہ ترین