• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایس ایس کے زیر اہتمام سائیکو ایجوکیشن بارے سیمینار

پشاور(خبرنگار خصوصی) انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجیکل سٹڈیز اینڈ سروسز پشاور (آئی پی ایس ایس) کے زیر اہتمام’’ سائیکو ایجوکیشن اینڈ پیرنٹنگ سٹائل ‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا  جس میں ایجوکیشنل سوسائٹی پشاور کا تعاون بھی شامل رہا۔ سیمینار کا مقصد معاشرے میں ذہنی صحت کی بہتری کے حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا۔ اس موقع پر آئی پی ایس ایس کے سربراہ اور ممتاز سائیکالوجسٹ رفیع اللہ نے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے انسانی زندگی میں ذہنی و نفسیاتی صحت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔
تازہ ترین