• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ایبٹ آباد آئینگے

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ایبٹ آباد آئینگے ، چیئرمین تحریک انصاف دن بارہ بجے تحریک انصاف کے ڈویژنل سیکرٹریٹ نزد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے چوالیس سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی آصف زبیر شیخ عمران خان سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں پرتپاک ظہرانہ بھی دینگے ، عمران خان کیساتھ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق ، مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا مشتاق احمدغنی سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی خطاب کرینگے عمران خان کے دورہ ایبٹ آباد اور ورکرز کنونشن سے خطاب کی تیاریوں کی نگرانی تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر زر گل خان ، ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون ، آصف زبیر شیخ ، صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی ،ممبر ضلع کونسل و اپوزیشن لیڈر علی خان جدون اور دیگر ہزارہ کے عہدیداران اور کارکنان کررہے ہیں ، زر گل خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایبٹ آباد پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔ 
تازہ ترین