• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری،مختلف واقعات میں دو خواتین ہلاک، 11 افراد زخمی

ڈگری (نامہ نگار) ڈگری سب ڈویژن کے شہر نوکوٹ کے سیحی موری اسٹاپ پر تین بچوں کی ماں شریمتی گڈی زوجہ کانجی میگھواڑ نے گھریلو تنازع پر گلے میں پھندا ڈالکر خود کشی کرلی۔کلوئی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا بعدازاں لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ دریں اثنا جھڈو کے گائوں ڈاجھرو موری کے نزدیک ہاری دودو بھیل اور اس کے اہل خانہ کھیتوں میں کام کے لئے گئے ہوئے تھے گھر میں دو بچیاں موجود تھیں جن میں سے 4 سالہ بچی جسوڈی بھیل لاپتہ ہو گئی۔بچی کا تا حال سراغ نہیں مل سکا تھا۔علاوہ ازین ڈیئی کے گائوں اللہ بخش رستمانی میں دو ہفتے قبل رستمانی برادری کے دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے والی 12 دن کی بچی شکیلہ بنت محبوب رستمانی کے قتل کا مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کرایا گیا ہے۔ ڈیئی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔حیدر آباد سے جھڈو آنے والی وین تیز رفتاری کے باعث ماتلی بائی پاس روڈ پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں جھڈو کی رہائشی 60 سالہ خاتون کنول میگھواڑ ہلاک اور 10سافر۔شاہد۔رمضان ملاح۔سلیم شاہ۔شبانہ۔رفیق اور دیگر زخمی ہو گئے۔ بڈھو قمبرانی ڈگری روڈ پر امرلو شاخ پر بنا پل بھاری ٹریفک کے باعث ٹوٹ گیا ۔پل ٹوٹنے سے ایک گاڑی کا ڈرائیور امجد شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈگری لایا گیا۔پل ٹوٹنے سے 50 سے زائد دیہاتوں کا رابطہ کٹ گیاہے۔
تازہ ترین