• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو کوپی پی سندھ کا صدر مقرر کرنے کی خوشی میں ریلی

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار احمدکھوڑو کو سندھ کا صدر مقرر کرنے کی خوشی میں پی پی یوتھ کی جانب سے بچانی ہاؤس سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلع کونسل ممبر غلام محمد باغی ، ٹاؤن کمیٹی چمبڑ کے چیئرمین جبران لغاری، جلیل بلوچ، عبد الرحیم بلوچ و دیگر نے کی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ریلی میں شریک کارکنان نے نثار کھوڑو کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل ممبر غلام محمد باغی، ٹاؤن کمیٹی چمبڑ کے چیئرمین جبران لغاری، جلیل بلوچ، عبد الرحیم بلوچ و دیگر نے کہا کہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو نے تنظیم کو مضبوط اور دوبارہ مستحکم کرنے کے لئے نوجوانوں کو آگے لانا کا جو مشن شروع کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ پہلے انہوں نے سید مراد علی شاہ کو سندھ کا وزیر اعلی بنایا اور اب کارکنان کے دل کی دھڑکن نثار احمد کھوڑو کو سندھ پی پی کا صدر بنا کر سندھ بھر کے کارکنان کے دل جیت لئے ہیں۔ بلاول بھٹو کے ان فیصلوں کے بعد پی پی 2018میں ہونے والے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ پی پی سندھ کے صدر نثا ر احمد کھوڑو سندھ میں تنظیم سازی کر کے بھٹو کے حقیقی وارثوں،شہید رانی کے نظریاتی جیالوں کو ترجیح دیں گے اور پی پی سندھ نثار کھوڑو کی قیادت میں مضبوط ہو گی۔
تازہ ترین