شاہپورچاکر(نامہ نگار) شہدادپور کے علاقے انصاف سٹی میں گھرمیں کھیلتے ہوئے پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے حامد قریشی کا تین سالہ بیٹا علی ہوست جاں بحق ہوگیا جس کو اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ بچے کی لاش گھر پہنچنے پر والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے اور گھر میں کہرام مچ گیا۔