• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں ہیں، مشتاق سرکی

خیرپور (بیورو رپورٹ)خیرپور میں پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بیگم نصر ت بھٹو کی پانچویں برسی منائی گئی۔ برسی کی تقریب سرکی ہاؤس میں ہوئی جس کی صدارت پارٹی کے سینئر رہنماء مشتاق سرکی نے کی۔ تقریب میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے مشتاق سرکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مادر ملت بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔ انہوں نے ڈکٹیٹرجنرل ضیاء الحق کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کارکنوں میں جو ش و قومی جذبہ قائم رکھا۔ انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ ،کراچی اور اسلام آباد میں بیگم نصرت بھٹو کی یادگار قائم کی جائیں۔ پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک کے نصاب میں بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری جدو جہد پر مضامین شامل کئے جائیں۔ تقریب سے اشفاق سرکی،فضل شیخ،عاشق جمالی،قمر الزمان ڈنور،عمران شیخ، فوا دحداد،سجا د شاہ ،شیراز جمانی،شاہن سہاگ،حبیب اللہ شیخ اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین