• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلان کردہ سرکاری ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں،نوجوان اتحاد

ٹھری میرواہ(نامہ نگار) سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 60 ہزار ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں۔ نوجوان اتحاد کے رہنماؤں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نوجوان اتحاد کے رہنماؤں نعیم احمد سہتو،عامر علی،اطہر علی سہتو اور دیگر نے سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہےکہ اعلان کردہ 60 ہزار مختلف سرکاری اداروں میں ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں ۔غیر جانبدار اور اچھی ساکھ رکھنے والے اداروں کو بھرتیوں کا پروجیکٹ دیکر شفاف بھر تیاں کی جائیں تاکہ اصل حقداروں کو ان کا حق مل سکے اور سفارش کلچر و لاکھوں روپے میں ملازمتیں فروخت کرنے والوں سے غریب عوام کو نجات مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر علی سندھ سے امید کرتے ہے کہ اس بار سندھ بھر میں ملازمتیں فروخت کرنے کے بجائے تمام اداروں کی بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ غریب لوگوں کو ان کا حق مل سکے ۔
تازہ ترین