• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، کچے کے علاقے میں شراب کی بھٹیوں پر کریک ڈائون ، 4 مسمار

جامشورو(نامہ نگار) جامشورو پولیس کاپٹاروکے نزدیک کچے کے علاقے پر شراب کی بھٹیوں پر کریک ڈاؤن، چار شراب کی بھٹیوں کو مسمارکردیا ۔ بڑے پیمانے پر خام میٹریل اور 20 ہزار لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جامشورو پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلا ع ملنے پر ایس ایچ او جامشورو طاہر مغل کی سربراہی میں پٹاروکے نزدیک کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب بنانے کی چار بڑی بھٹیوں کو مسمارکردیا اور وہاں سے 20ہزار لیٹر سے زیادہ کچی شراب اور بڑی مقدار میں شراب بنانے کا خام میٹر یل برآمد کرکے اپنے قبضے میں لیکر آچر ولد سومار خاصخیلی، ارشاد عرف گونو ولد محمد رحیم خاصخیلی، محمد رحیم ولد مینھوں خاصخیلی ،محمد خان ولد منٹھار خاصخیلی تنویر عرف تنو ولد غلام حُسین خاصخیلی، حسن خاصخیلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او جامشوروطاہر مغل نے کہا کہ خفیہ اطلا ع ملنے پر میں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ انتہائی دشوار گذار جگہ پر قائم بھٹیوں پر جاکر کارروائی کرتے ہوئے چار بڑی شراب بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کردیا اور اور بڑی مقدار میں خام میٹریل اور20ہزار لیٹر شراب برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔ انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران ملزمان موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مٹیاری کے جنگلات کی طرف فرار ہوگئے ۔ جنکی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ کی جارہی ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جا مشورو میں شراب سمیت کسی بھی قسم کی منشیات کے کاروبار کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی۔
تازہ ترین