• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی اب سہولت نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے، ڈاکٹر محمد قیصر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی بالخصوص کمپیوٹرسائنس نے حیرت انگیز ایجادات کے ذریعے شعبہ ہائے زندگی کے ہرشعبہ خصوصاً تحقیق وتدریس کے شعبہ میں حیرت انگیز ترقی برپاکردی ہے ۔کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے اب معلومات تک رسائی محض ایک بٹن دبانے تک محدود ہوگئی ہے۔جدید ٹیکنالوجی اب سہولت نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے ،دنیا کے کسی بھی مقام پر گھر بیٹھے کسی بھی وقت آن لائن ایجوکیشن کے ذریعے تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔آفس میں روایتی کاغذی کاموں کی جگہ اب پرنٹر اور فیکس مشین نے لے لی ہے۔عصر حاضر میں دنیاکاہرشعبہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر نا مکمل سمجھا جاتا ہے، آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ واساتذہ اس میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں۔پاکستانی طالب علم کسی سے کم نہیں وہ بین الاقوامی معیار کے کمپیوٹر سوفٹ وئیر بنانے کی بھر پورصلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر کے زیر اہتمام سینٹر ہذا میں منعقدہ سوفٹ ویئر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر قیصر نے طلباء کے تیار کردہ سافٹ ویئر پر ان کی حوصلہ افزائی اور نمائش کے کامیاب انعقاد پر سینٹر کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر عابدہ پروین اورفیکلٹی کو مبارکباد پیش کی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی افادیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا میں اپنا مقام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر قائم مقام ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سینٹرپروفیسرڈاکٹر عابدہ پروین نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں حیرت انگیز جدت نے دنیا کو گلوبل ویلج بنادیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے بھر پوراستفادہ کیاجائے اور نوجوان ملک کی خدمت کے لئے اپنا مثبت کردار اداکریں۔عصرحاضر کے ترقی یافتہ دور میں ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صفوںمیںشامل ہونے کے لئے جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر بھرپور عبور حاصل کرنا ہوگا اور اس کے لئے ہمیں نوجوانوںکو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔نمائش میںطلبہ نے نت نئے آئیڈیاز کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف نوعیت کی ویب سائٹس اور اینڈروئڈایپلیکشنز ڈیولپ کیں جس کو حاضر ین نے بیحد سراہا۔اس موقع پر پروگرام کوآرڈینیٹر عائشہ خالق، جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹوٹ برائے چینی زبان کے ڈائریکٹر معین صدیقی ،شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ ،شفقت محمودمفتی ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، آفتاب عالم پروگرام آفیسر ، ریفارم سپورٹ یونٹ ایجوکیشن اور لٹریسی ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ ۔ واضح رہے کہ مختلف سافٹ ویئر ہائوسز نے طلباء کو انٹرن شپ اور ملازمت کی پیشکش بھی کی۔ 
تازہ ترین