• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت اقراء یونیورسٹی میں تھیلے سیمیا آگاہی ورکشاپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت اقراء یونیورسٹی نارتھ ناظم آباد میں تھیلے سیمیاآگاہی ورک شاپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا،جس میں یونیوسٹی کے طلبہ و طالبات اوراسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ورک شاپ میں سہولت کاری کے فرائض عمیر ثناء فائونڈیشن کے مینیجربلڈ ڈونیشن ڈرائیو ڈاکٹر راحت حسین نے انجام دیئے۔اس موقع پرکیمپس ڈائریکٹر سلما ن عباسی،اقراء یونیورسٹی کی مفرح ملک اورفیکلٹیز کے دیگر ممبران نے تھیلے سیمیا سے آگاہی اور اس مرض کے خاتمے کے لیے عمیر ثناء فائونڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ورک شاپ کے موقع پرنبیل فاروقی،عزیر اور دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا،جہاں طلبہ و طالبات اوراسٹاف نے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے اپنے خون کے عطیات دیئے ۔ڈاکٹر سید راحت حسین نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عمیر ثناء فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری  ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری کی دس سالہ تحقیق کے بعد تھیلے سیمیا کے بچوں کی ایک بڑی تعداد اب خون لگانے کے عمل سے نجات پا چکی ہے ۔
تازہ ترین