• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن اپنی مہم میں اسپورٹس سرگرمیوں کو شامل کرے، عبدالقادر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اپنی ’’علم برائے امن‘‘ مہم میں اسپورٹس سرگرمیوں کو بطور خاص شامل کرے۔ منہاج القرآن کے ذرائع کے مطابق وہ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات کررہے تھے۔ماضی کے عظیم اسپنر نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام چلنے والے سیکڑوں تعلیمی ادارے ایک محب وطن، باشعور اور درد مند نسل پروان چڑھارہے ہیں۔ نوجوانوں کو دور حاضر کی سیاسی، سماجی اور اخلاقی برائیوں سے بچانے کیلئے کھیل ایک آزمودہ اور تیر بہدف نسخہ ہے۔ڈاکٹر حسین محی الدین نےقومی کرکٹ ہیرو کو بتایا کہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام کام کرنے والے تعلیمی اداروں میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو ہر سال لاکھوں روپے کےا سکالر شپ دئیے جاتے ہیں۔ اس سال بھی 100 سے زائد طلبا و طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ منہاج القرآن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں، کالجز اور یونیورسٹی میںا سپورٹس کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ہماری یوتھ ضرب امن سائیکل ریلی کا اہتمام بھی کر رہی ہے اور نوجوان سائیکل ریلی کی شکل میں پورے ملک کا چکر لگاکر امن، یکجہتی اور قومی سلامتی کا پیغام ہر شہر تک پہنچائیں گے۔ 
تازہ ترین