• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز میڈیکل کالج اورسندھ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ کی ایک تاریخ مقرر

خیرپور(بیورو رپورٹ )پیپلزگرلز میڈیکل کالج بے نظیر آباد ایم بی بی ایس اور سندھ یونیورسٹی  جام شورو  نےبیچلر اور ماسٹر پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے ٹیسٹ  کی ایک ہی تاریخ مقرر کر دی داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ میں  بے چینی پھیل گئی تفصیلات کے مطابق پیپلز گرلز میڈیکل کالج بے نظیر آباد (نواب شاہ )اور سندھ یونیورسٹی جام شورو کی انتظامیہ نے بیچلر اور ماسٹر پروگراموں میں داخلہ لینے کے  لیے  ٹیسٹ  کی ایک ہی تاریخ 13نومبر  مقرر کی ہے جس پر داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ میں  بے چینی اور مایوسی پھیل گئی ہے طلبہ و طالبات کے وفد نے جنگ بیورو آفیس خیرپور پہنچ کر نمائندہ جنگ کو بتایا کہ پیپلز گرلز میڈیکل کالج بے نظیر آباد اور سندھ یونیورسٹی جام شورو کی انتظامیہ نے ایم بی بی ایس اور بیچلر و ماسٹر ز پروگراموں میں داخلہ لینے کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ 13نومبر مقرر کی ہے جس سے سینکڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے دونوں اداروں میں داخلہ کے لیے ایک ہی  تاریخ مقرر کرنے سے کئی طلبہ  بیک وقت دونوں اداروں کے ٹیسٹ میں بیٹھ نہیں سکیں گے وفد کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں میں محدود سیٹیں ہیں طلبہ و طالبات کی خواہش ہوگی کہ جن طالبات کی پیپلز میڈیکل کالج بے نظیر آباد  میں داخلہ نہ ہو سکے وہ سندھ یونیورسٹی میں جا کر داخلہ  لیں لیکن دونوں اداروں نے ٹیسٹ کی  ایک ہی تاریخ مقرر  کر کے طلبہ و طالبات میں مایوسی پھیلائی ہے اس لیے دونوں اداروں کی انتظامیہ ایک دوسرے سے رابطہ کر کے ٹیسٹ کے لیے الگ الگ تاریخیں  مقرر کریں ۔
تازہ ترین