• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی بی قابل علاج ہے ، مفت دوائیاں دی جاتی ہیں،ڈاکٹر اسد

ڈگری (نامہ نگار )ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے درست تشخیص سے ہم اس موذی مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تعلقہ اسپتال ڈگری میں امراض سینہ کےماہر ڈاکٹر اسد مہر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے بتایا کہ اب اس بیماری کا علاج بہت آسان اور فری ہو چکا ہے گذشتہ سال 2013 ء میں تعلقہ ہسپتال ڈگری میں 164 مریض رجسٹرڈ اور فری میڈیسن سے مستفید ہوتے رہے جو 2014ء میں189 اور 2015 ءمیں 197 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا اور 2016ء میں اب تک ان کی تعداد 224 ہو چکی ہے اور الحمداللہ یہ سب اب صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ یہ مرض ہوا میں کھا نسنے کی باعث ایک سے دوسریے شخص میں منتقل ہو جاتا ہے ۔ مرض میں مبتلا مریض کو بہت احتیاط کرنی چاہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنی ادویات اور احتیاط پر عمل کرنا بے ھد ضروری ہے ۔
تازہ ترین