• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کیخلاف ریلی

میرپورخاص( نامہ نگار)سول اسپتال میرپورخاص میں عوام الناس کو طبی سہولیات کے فقدان ،ادویات  اور ماہر ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف سول سوسائٹی اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  اے ایس آریان ،میجر (ر)مرزا مسرور بیگ ،  کامران میمن ،سمیع اللہ ،فیصل زئی ،الیاس انصاری شکور داؤدپوتا  اور دیگر نے کہا کہ سول اسپتال میرپورخاص میں دوردراز کے علاقوں سے آنے والے مریض علاج معالجہ سے محروم ہیں ،الٹرساؤنڈ اور ایکسرے  اور دیگر ٹیسٹوں کے لئے پرائیوٹ لیباٹریوں میں جانا پڑتا ہے، اسپتال میں جزل سرجن ،گائنا کالوجسٹ، ریڈیالوجسٹ ، سونولوجسٹ س ،آرتھوپیڈک سرجن اور دیگر ماہر ڈاکٹروں کی پوسٹیں  ایک طویل عرصے سے خالی ہیں ،انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،صوبائی وزیر صحت اور میرپورخاص کے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال میں غریب مریضوں کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے فوری  طور پر موثر اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین