• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسٹن میراتھن حملے پر مبنی فلم ’پیٹریاٹس ڈے‘کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)2013میں امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی میراتھن پر ہونے والے حملے کی داستان پر مبنی ہولی وڈ تھرلرفلم پیٹریاٹس ڈےکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔پیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ،جان گڈمین، جے کے سیمنز، ونسینٹ کراٹولا،جیمز کولبے اور کیون بیکن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اسکاٹ اسٹوبر اور ڈوروتھے اوفریو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ فلمز کے بینر تلے 21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین