• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن فلم’لوگن‘کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو بن گئے ہیں۔ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’لوگن‘کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جیمز مین گولڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار لوگن ایک بار پھر دشمن کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے دنیا کو بچانے کی کوششیں کرتا دکھائی دے گا۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ہیوجیک مین،پیٹرک اسٹیورٹ،رچرڈ ای گرانٹ،اسٹیفن مرچنٹ اور بوئڈ ہالبروک سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔لورین شولر کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپورفلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے اگلے برس 3مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین