• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مسرت شاہین کافلم رنگ میں واپسی کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) معروف اداکارہ مسرت شاہین نے طویل تعطل اور اپنی سیاسی سرگرمیوں کے بعد اب ایک بار پھر فلم رنگ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسرت شاہین فلم ڈائریکٹر کی حیثیت سے خواتین کے مسائل پر کام کرنے کے جذبے کے ساتھ اس طرف آرہی ہیں ۔ وہ خواتین کے مسائل پر دستاویزی فلمیں پروڈیوس کریں گی۔ معلوم ہوا ہے قبائلی خواتین کے مسائل کے حوالے سے ان کے پاس کہانیاں موجود ہیں ۔ اپنی دستاویزی فلم کی تماتر فلمبندی وہ شمالی علاقہ جات اور قبائلی مقامات پر کرنا چاہتی ہیں ۔وہ ان موضوعات پر فلم بناکر دراصل آسکر ایوراڈ حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ اس لیے وہ فی الوقت اداکاری وغیرہ پر توجہ نہیں کر رہی ہیں۔
تازہ ترین