• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ کے نئے میوزیکل البم رشک قمر کا کام مکمل

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے نئے میوزیکل البم رشک قمر کے لیے تماتر کام مکمل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق البم کے تمام نغمات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں آئندہ چند روز میں البتہ ایک ویڈیو سانگ کی ریکارڈنگ کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے اس البم میں بعض نئے گیتوں کے ساتھ با با بلھے شاہ کا کلام بھی شامل کریں گی ، جبکہ اس مرتبہ نصرت فتح علی خان کا ایک ری میکس بھی تیار کیا ہے ۔ اس اعتبار سے رابی اپنے اس والیم میں کئی تجربات کیے ہیں ۔ اس کی موسیقی سہیل عباس اور عمران سلیم نے مرتب کی ہے۔ رابی کا کہنا ہے کہ اس البم کے تمام گیت انہوں نے اور ان کے بعض ساتھیوں کے تخلیق کردہ ہیں ۔ جن میں شاعری بھی ہے اور ادبی و صوفیانہ رنگ اظہار بھی ہے۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ شائقین میری اس کاوش کو یقیناً سراہیں گے۔
تازہ ترین