• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرجاوید منظر کی نظموں پر مشتمل کتاب شائع ہو گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف شاعر ادیب اور محقق ڈاکٹر جاویدمنظر کی چھٹی کتاب ’’شاخ بریدہ‘‘ شائع ہو گئی جو نظموں پر مشتمل ہے کتاب کا دیباچہ ڈاکٹر سیتہ پال آنند نے لکھا ہے۔ ڈاکٹر جاوید منظر کے فن اور شخصیت پر رئیس امروہوی، جون ایلیا، محسن احسان، پروفیسر انوار زئی، ڈاکٹر انور سدید اور حسین مجروح کے مضامین بھی شامل ہیں۔ کتاب کا انتساب فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام کیا گیا ہے۔ کتاب لاہور کے ایک معروف اشاعتی ادارے نے شائع کی ہے۔ ڈاکٹر جاوید منظر کی دیگر کتابوں کے نام یہ ہیں۔ خواب سفر، بے صدا بستیاں، میرے در پہ کعبے کا در کھلا، دبستان کراچی میں اردو غزل کا ارتقا اور جہان لطیف۔
تازہ ترین