• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکول کڈمین کو آئندہ ماہ ہولی وڈ فلم ایوارڈ سے نوازا جائے گا

لاس اینجلس(جنگ ڈیسک) ڈک کلارک پروڈکشن نے اعلان کیا ہے کہ نکول کڈمین، ہگ گرانٹ، نومی ہیرس اور للی کولنز 6 نومبر کو ہولی وڈ فلم ایوارڈ وصول کریں گے۔ نکول کڈمین کو یہ ایوارڈ فلم لائن میں معاون اداکارہ کا، ہگ گرانٹ فلم فلورنس فوسٹر جینکنز کیلئے معاون اداکار کیلئے دیا جائے گا۔نومی ہیرس کو ہولی وڈ بریک آؤٹ اداکارہ کا ایوارڈ فلم کولیٹرل بیوٹی اینڈ مون لائٹ کیلئے دیا جائے گا جبکہ للی کلنز کو رولز ناٹ اپلائی کیلئے اعزاز سے نوازا جائے گا۔۔ ایوارڈ کی تقریب اپنی 20 سالگرہ بھی منائے گی،اس تقریب کی میزبانی اداکار کامیڈین جیمس کورڈین کریں گے ،اس تقریب کا انعقاد بیورلی ہلٹن ہوٹل میں کیا جائے گا۔فلم لائن میں انڈین لڑکے کی کہانی بیان کی گئی ہے جسے ایک آسٹریلوی جوڑا گود لے لیتا ہے، وہ لڑکا 25 سال بعد اپنی گمشدہ فیملی کی تلاش میں کلکتہ آتا ہے۔فلم فلورینس فوسٹر جسے اسٹیفن فیریئرز نے ڈائریکٹ کیا تھا،اس میں میریل اسٹریپ نے نیویارک کی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا جو صلاحیتوں میں کمی کے باوجود کبھی ختم نہ ہونے والی شہرت کے خواب دیکھتی ہے۔ نومی ہیرس نے فلم مون لائٹ میں ایک میامی میں رہنے والی ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا ہے جو خراب ہمسایہ کی موجودگی میں اپنے بیٹے کی صحیح پرورش کرنے کی جدجہد کررہی ہوتی ہے۔ فلم کولیٹرل بیوٹی جس میں ول اسمتھ نے ایڈورٹائزر ایگزیکٹو کا کردار ادا کیا تھا جس کی ملاقات تین پراسرار ملاقاتیوں سے ہوتی ہے۔رولز ڈونٹ اپلائی ایک رومانٹک ڈرامہ فلم ہے جس میں وارن بیٹی نے کام کیا، اس کی کاسٹ میں ایلڈن اہرینریچ،اینیٹ بیننگ اور میتھیو بروڈرک بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین