• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹن جنرل ہسپتال کا میٹرنٹی یونٹ مارچ تک مڈوائفز چلائیں گی

بینبری( مریم فیصل) بینبری کے ہارٹن جنرل ہسپتال کے لئے ہسپتال مالکان نے یہ فیصلہ ظاہر کردیا ہے کہ مارچ 2017تک ہسپتال کا میٹرنٹی یونٹ مڈوائفز کی زیر نگرانی ہی چلایا جائے گا ، اس فیصلہ سے میڈیا کو بھی آکسفورڈ یونیور سٹی ٹرسٹ نے آگاہ کردیا ہے ۔ہسپتال منیجرز کا کہنا ہے کہ حالانکہ پچھلے دو مہینوں میں ڈاکٹرز کی بھرتیا ں کی گئی ہیں لیکن اب بھی ان کی تعداد کم ہے جس کے باعث سپتال کے اس یونٹ کو واپس کنسلٹنس کی زیر نگرانی دیا جانا مشکل ہے ۔ واضح ہو کہ بینبری کے مختلف گروپس ،بینبری کی ایم پی اورلوکل عوام اور مڈوائفز کے پُر زور احتجاج کے باوجود بھی میٹرنٹی یونٹ کو مڈوائفز کے زیر نگرانی کر دیا گیا لیکن ٹرسٹ نے ارادہ ظاہر کیا تھا کہ اگر کنسلٹنس کی مطلوبہ تعداد کی دستیابی ہوگئی تو واپس اس یونٹ کو کنسلٹنس کے زیر نگرانی کردیا جائے گا لیکن اب نئے اعلان کے مطابق اگلے سال تک ایسا ممکن نہیں کیونکہ ٹرسٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جو نیا جائزہ لیا گیا ہے کہ کیا کنسلنٹ کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، جس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ اگلے سال مارچ تک بھی ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا کیو نکہ یونٹ کو چلانے کے لئے جن ماہر ڈاکٹرز کی جتنی تعداد کی ضرورت ہے ان کی شدید قلت کاسامناہے ۔ٹرسٹ کے اس فیصلے کے بعد بینبری کے کمیونٹی لیڈرز اور عوام میں بھی شدید بے چینی پیداہوگئی ہے کہ اگر ایسا ہی رہا تو پھر حاملہ خواتین کو آکسفورڈسٹی کے ہسپتال تک کا مشکل سفر جھیلنا ہوگا ۔
تازہ ترین