• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیلڈ:خاتون ٹیکسی میں جنسی زیادتی کا شکار، تفتیش جاری

شفیلڈ(نمائندہ جنگ)شفیلڈ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح چار بج کر پانچ منٹ پر 25سالہ عورت کو ٹیکسی میں ڈیوک سٹریٹ شفیلڈ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیااوراس عورت کو پولیس کی ایک سپیشل ٹیم کی طرف سے مدد فراہم کی جارہی ہے پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جا رہی ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور نے کہاں سے اس اس عورت کو اٹھایا اور کون سے راستے سے وہ ڈیوک سٹریٹ شفیلڈ پہنچا ۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر اس واقعہ کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو شفیلڈ پولیس سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین