• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرشور علاقوں میں رہنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کے خدشات میں اضافہ

لندن (جنگ نیوز) ایک نئی سٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ پُرشور سڑکوں کے نزدیک رہنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کے بہت زیادہ خدشات ہوتےہیں۔ دریں اثنا ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فضائی آلودگی میں زیادہ وقت گذارنے سے بھی خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ نئی سٹڈی میں ماہرین نے41000افراد کے اعداد و شمار کا9برسوں تک جائزہ لیا جن کا تعلق پانچ مختلف ممالک سے تھا۔ہر100افراد پر ایک بالغ شخص جو انتہائی آلودہ علاقوں میں رہتا ہے اس میں کم آلودہ علاقوں میں رہنے والوں کے مقابلے میں بلڈپریشر میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی سٹڈی اس نتیجے پر بھی پہنچی کہ ٹریفک کے شور کا ہائپرٹینشن کے کیسز میں اضافے سے گہرا تعلق ہے۔ تحقیقی ماہرین نے جن ممالک کے41000افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں ان کا تعلق ناروے، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی اور سپین سے تھا۔ ان افراد کو سٹڈی کے آغاز پر ہائی بلڈپریشر نہیں تھا تاہم پرشور علاقوں میں رہتے ہوئے جب ان کا دوبارہ معائنہ کیا گیا تو9سال بعد ایسے افراد کی15فیصد تعداد ہائپر ٹینشن میں مبتلا پائی گئی جوکہ بلڈپریشر کم کرنے کے لئے ادویات استعمال کررہے تھے۔
تازہ ترین