• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بند ہونے سے پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ ہوگا، مشتاق مغل

برمنگھم (نمائندہ جنگ) عمران خان اور ان کے ساتھی اسلام آباد بند کرنے کی بجائے مظلوم و محکوم کشمیری عوام کی آزادی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے لیے کردار ادا کریں۔ اسلام آباد بند ہونے سے صرف پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) مڈ لینڈز کے سینئر نائب صدر محمد مشتاق مغل نے ’’جنگ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشتاق مغل کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت تھی۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی تمام تر توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز کر رکھی ہے لیکن عمران خان اور اقتدار کے دیگر پچاری اسلام آباد کو بند کرنے اور حکومت گرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل اور لابنگ کے لیے خصوصی سفارتی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے ثابت کردیا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر سے مخلص اور سنجیدہ ہیں۔
تازہ ترین