• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز:سخارو پرائز جیتنے والے کے نام کا اعلان رواں ہفتے ہوگا

برسلز (حافظ انیب راشد ) یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے انسانی حقوق کے سب سے بڑے ایوارڈ سخارو پرائز 2016کے جیتنے والے کے نام کا اعلان اس ہفتے کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان یورپین پارلیمنٹ کے صدر مارٹن شلز اور پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی گروپوں کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی متعلقہ کمیٹی اس ایوارڈ کے لئے تین نامزدگیاں پہلے کر چکی ہے۔ جن میں ترکی سے کان دندار اور ان کے ساتھی، کریمیا سے تعلق رکھنے والے تاتار لیڈر مصطفیٰ زیمیلیو اور عراق کے یزیدی فرقے سے تعلق رکھنے والی نادیہ مراد بھی اور لامیہ اجی بشر شامل ہیں۔ ان تینوں نامزدگیوں پر حتمی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی اور ڈیولپمنٹ کمیٹی میں ووٹنگ ہوگی جس کے بعد جیتنے والے کا نام پارلیمانی سربراہان کی کمیٹی میں پیش کرکے اس کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی بھی2013ء میں یہ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔
تازہ ترین