• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید مودودیؒ کے لٹریچر سے تعلیم یافتہ طبقے نے فائدہ اٹھایا،قاری نذیر محمد

لوٹن(پ ر)سید مودودیؒ فائونڈیش کے زیر اہتمام عالم شہرت یافتہ شاعر، ادیب اور مصنف ڈاکٹر تابش مہدی کے عزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین قاری نذیر محمد نےکہا کہ سید مودودی ؒنے عام فہم انداز میں اسلام کے اصل تصور کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ ان کے لٹریچر سے تعلیم یافتہ طبقے نے فائدہ اٹھا یا ہےاوراسلام کی جانب راغب ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام اور بے انصافیوں سے تنگ آکر بعض لوگوں نے اعتدال کا راستہ چھوڑ کر انتہا پسندی کو اپنا کر اسلام کی غلط تصویر کشی کی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا جواز پیدا کی گیا البتہ غیر مسلموں کے سنجیدہ اور دانشور طبقے نے اسلام کو سمجھنے کی کوشش کی تو سید مودودیؒ کی تحریروں سے استفادہ کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر تابش مہدی نے سید مودودی کی حیات پر اپنا کلام پیش کی اور ان کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کی۔ تقریب سے مدینہ مسجد اوک روڈ کے خطیب مولانا اقبال اعوان، تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدرہ محمد شریف نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سید مودودیؒ عصر حاضر کے ایک عظیم سکالر اور مصنف تھے جنہوں نےامت کی رہنمائی کی۔
تازہ ترین