• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹاک ہوم ٹینس، ڈیل پوٹرو کی 3سال بعد پہلی ٹائٹل فتح

سٹاک ہوم( نیوز ڈیسک) یو ایس اوپن چیمپئن جو آن مارٹن ڈیل پوٹرو نے تین برس بعد پہلا اے ٹی پی فائنل جیت لیا۔ انہوں نے اسٹاک ہوم مینز ٹینس کے فائنل میں امریکی کھلاڑی جیک سوک کو ٹھکانے لگادیا، انٹورپ اے ٹی پی کی ٹرافی رچرڈ گیسکوئٹ کے نام ہوگئی۔ فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیگو شوارزمین ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق یو ایس اوپن چیمپئن جو آن مارٹن ڈیل پرٹرو نے تین برس بعد پہلا اے ٹی پی فائنل جیت لیا۔ انہوں نے اسٹاک ہوم مینز ٹینس ایونٹ کے فائنل میں امریکی کھلاڑی جیک سوک کو دلچسپ مقابلے میں 705اور 6-1سے ٹھکانے لگادیا، انہوں نے 2009میں سیزن کا چوتھا گرینڈ مسلم جیت کر دنیا ئے ٹینس میں اپنی دھاک بٹھائی تھی، ارجنٹائنی کھلاڑی اس کے بعد کلائی کی انجری کے سبب ایک مرحلے پر کھیل کو خیر باد کہنے کے قریب بھی پہنچ گئے تھے، تاہم انہوں نے ہمت اور بہادری سے اس کا سامنا کیا اور ایک بار پھر ٹینس کورٹس میں واپس آگئے، انہوں نے جیک سوک کو مات دینے کیلئے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک محنت کی ، ڈیل پوٹرو نے اس سے قبل ریواولمپکس کے مینز سنگلز فائنل میں اینڈی مرے کا سامنا بھی کیا تھا، جہاں پر انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا تھا، اس سے قبل انہوں نے جنوری 2014میں سڈنی ایونٹ کے فائنل میں ہوم فیورٹ برنارڈ نومک کو 6-3اور 6-1سے شکست دی تھی۔ عالمی درجہ بندی میں 63ویں پوزیشن پر فائز ڈیل پوٹرو نے 2014اور 2015 کے دوران صرف 6ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ہے اور وہ بتدریج ردھم پانے میں کامیاب ہوئے۔ 28سالہ اسٹار نے گزشتہ دنوں ڈیوس کپ سیمی فائنل ٹائی میں برطانوی ٹیم کو بھی شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا جہاں اینڈی مرے بھی ان کے مقابل آئے تھے، ارجنٹائن کی ٹیم آئندہ ماہ فائنل کے لئے کروشیا کا سامنا کرے گی۔ دوسری جانب انٹورپ اے ٹی پی کی ٹرافی رچرڈگیسکوئٹ کے نام ہوگئی، انہوں نے فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیگو شوارزمین کو 7-6اور 6-1سے شکست دے دی۔
تازہ ترین