• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانالیکس کی آڑ میں عمران خان سیاسی شعبدہ بازی کر رہے ہیں،ملک مظہر

سلائو(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن سلائو کے صدر ملک مظہر نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لے کر محب وطن سیاستدان ہونے کا ثبوت دیں۔ پانالیکس کی آڑ میں عمران خان سیاسی شعبدہ بازی کر رہے ہیں جسے عوام قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک میں غیر یقینی کی صورت حال پیدا کر کے ملکی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتی ہے جسے عوام نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاور ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے مذموم مقاصد کو نواز شریف کی قیادت میں ناکام بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں ماضی کی طرح عمران خان شو ایک مرتبہ پھر فلاپ ہو کر رہے گا۔
تازہ ترین