• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27اکتوبر کے مظاہرے کے لئے مختلف علاقوں سے کوچز روانہ ہوں گی

نوٹنگھم (پ ر) کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر 27اکتوبر کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مفتی محمد اسماعیل، ڈاکٹر مشرف حسین ازہری، صوفی محمد رمضان، علامہ سجاد رضوی، علامہ حافظ عبدالرحمان، علامہ پیرزادہ محمد یوسف، علامہ محمد اسلم ربانی، علامہ محمد اورنگ زیب، علامہ قاری رحمت اللہ، علامہ قاری محمد اشرف، علامہ امجد احمد کی زیر قیادت نوٹنگھم کی مختلف مساجد سے کوچیںروانہ ہوں گی اور مظاہرے میں بھر پور شرکت کی جائے گی برید فورڈ سے علامہ مفتی محمد اسلم بندیالوی ، علامہ قاری محمد شفیع نقشبندی، والسل سے علامہ قاری محمد زمان قادری اور علامہ خالد محمود کی قیادت میں قافلہ لندن کیلئے روانہ ہوگا، کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ مختلف شہروں سے کوچوں کی بکنگ ہو چکی ہے۔
تازہ ترین