• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بند کرنے سے انتشار کا خدشہ ہے، عبدالرزاق، محمد اکرم

برمنگھم (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے عبدالرزاق اور محمد اکرم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں فریقین کی محاذ آرائی جارحانہ طرزعمل اور سیاسی جھگڑے غریب عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ افراتفری اور انتشار کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ عبدالرزاق اور محمد اکرم نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی سیاسی لڑائی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ وہ قانونی اور آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے بائیکاٹ کہاں کی جمہوریت ہے۔ اسمبلی سے باہر رہ کر مراعات تو مل سکتی ہیں، لیکن عوامی خدمت کیسے ہوگی۔ انہوں نے کہا اگر عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کے فیصلے پر ڈٹے رہے تو ملک میں انارکی اور انتشار پھیلانے کا اندیشہ موجود ہے، جبکہ اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔
تازہ ترین