• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز کی جانب سے27اکتوبر کے مظاہرے کی حمایت

برمنگھم (نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز (رجسٹرڈ) نے بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیراہتمام27اکتوبر کو بھارتی قبضہ کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے پرامن احتجاج کی حمایت اور شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی جماعت کے قائدین و جملہ اکابرین27اکتوبر کے مظاہرے میں شرکت کرکے مظلوم و محکوم کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس بات کا اظہار جماعت کے صدر علامہ احمد نثار بیگ قادری اور سیکرٹری جنرل علامہ حافظ مفتی فضل احمد قادری نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ27اکتوبر کے سیاہ دن بھارت نے ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کرکے ظلم و ستم کا ایسا بازار گرم کیا جو آج تک جاری ہے۔ اس کے خلاف آج بھی کشمیری پوری دنیا میں سراپا احتجاج ہیں۔ علامہ احمد نثار بیگ قادری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت ہندوستان بھر کے مسلمانوں پر تشدد اور بربریت قابل مذمت فعل ہے، علامہ حافظ فضل احمد قادری نے کہا کہ27اکتوبر کو کشمیر رابط کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ہمیں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
تازہ ترین