• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے خیرخواہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں چوہدری شوکت

بریڈ فورڈ (پ ر) بریڈ فورڈ کے دینی اور سماجی رہنما چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن تو پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے رہا ہے اور پاکستان کے خیرخواہ اسلام آباد کو بند کرنے، حکومت کو مفلوج کرنے، شہریوں کے انسانی، اخلاقی، قانونی اور آزادی کے حقوق سلب کرنے، سفارت خانوں کا کام ٹھپ کرانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو یہ حساب دینا ہوگا، دولت کمائی کیسے؟ اور خرچ کہاں کی؟ کیا جواب دوگے، کہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے انسانوں کو تکلیف دی لوگوں کے حقوق پامال کیے۔
تازہ ترین