• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ لیگ ون، مسلسل شکست پر لورینٹ کے کوچ ریپول کی چھٹی

پیرس (نیوز ڈیسک)فرنچ لیگ ون میں جدوجہد کرنے والی ٹیم لورینٹ نےکوچ سائیلوین ریپول کو عہدے سے برخاست کردیا، حالیہ شکست کے بعد کلگ کی آفیشل ویب سائٹ پر سائیلوین ریپول کو برخاست کرنے کا اعلان کیا گیا، ڈیجون میں ہفتے کو بیٹینی سائید کیخلاف اوے میچ میں لورینٹ کی ٹیم 1-0سے ناکام رہی تھی، یہ ٹیم کی مسلسل تیسری شکست بھی بنی جبکہ اس سے قبل 10میں سے 8میچز میں بھی کلب کو ناکامی کا سامنا رہا تھا، لورینٹ کے سابق پلیئر 45سالہ ریپول کو کرسٹیان گورکف کے اسسٹنٹ کے عہدے سے ترقی دیتے ہوئے 2014ء میں ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا، ان کے 2مکمل سیرنز میں لورینٹ کی ٹیم نے فرانس کی ٹاپ لیگ میں 16ویں اور 15ویں نمبر پر اختتام کیا تھا۔
تازہ ترین