• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر یورپی یونین کے مذاکرات جاری

برسلز (نیوز ڈیسک)یورپی پارلیمان کے سپیکر مارٹل شلس نے کہا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدے پر کینیڈا اور بلجیم کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری ہے۔ اس تجارتی معاہدے پر توثیقی عمل مکمل کیے بغیر یورپی یونین کی کانفرنس گزشتہ روز ختم ہوگئی تھی۔ مارٹن شلس آج کینیڈا کی وزیر تجارت کرسٹیا فری لینڈ اور بلجیم کے علاقے والونیا کے سربراہ پال میگنیٹ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں شلس کی کوشش ہوگی کہ سی ای ٹی اے ڈیل کے تحفظ کے لیے ہرممکن قدم اٹھایا جائے 27اکتوبر کو اس معاہدے پریورپی یونین اور کینیڈا کے اہلکاروں کو دستخط کرنا ہیں، لیکن اب یہ دستخط یقینی نہیں رہے۔
تازہ ترین