• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی کرد ملیشیا نے بعشیقہ کا گھیرائو کرلیا، داعش کے درجنوں شدت پسند ہلاک

بغداد (جنگ نیوز، اے ایف پی) عراق میںکرد ملیشیا  موصل کے قریب داعش کے انتہا پسندوں کے خلاف ایک بڑی پیش رفت کی ہے،  کرد پیش مرگہ فورسز کے ایک اعلیٰ کمانڈر کا کہنا ہے کہ انھوں نے  بعشیقہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اوربعشیقہ کی جانب جانے والے تمام راستوں پر قبضہ کر لیا ہے، کرد پیشمرگہ کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے داعش کے زیرِ قبضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر پیش قدمی کی ہے اور ہائی وے کا ایک بڑا حصہ آزاد کروا لیا ہے جس کی وجہ سے داعشکی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے،کرد جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انھوں نے 8دیہات کا گھیراؤ کر کے درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے جس کی وجہ سے موصل کے لیےداعش کی رسد کی صلاحیت کو ختم کر دیا گیا ہے، عراق میں امریکا کے اعلیٰ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ا سٹیفن ٹاؤنسینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کو بعشقیہ میں کی گئی کارروائی میں ʼقابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے، ترکی کا کہنا ہے کہ موصل کی لڑائی میں کرد ملیشیا کو ترک توپخانے کی مدد حاصل ہے اور انہوں نے موصل کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے ، تاہم عراقی وزیراعظمنے بعشیقہ کے لیے جاری لڑائی میں ترکی کی شمولیت کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے، دوسری جانب عراقی اتحادی فورسز کی پیش قدمی ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی وزیر دفاع نے قریب ہی واقع اربیل کے شہر میں کرد رہنما مسعود بارزانی اور اہم کمانڈروں سے ملاقات کی،تاہم بعد ازاں کارٹر کے حوالے سے بتایا گیا کہ کرد جنگجو اچھے طریقے سے لڑ رہے ہیں، وہ جانفاشانی سے لڑ رہے ہیں اس لیے ان کا جانی نقصان ہو رہا ہے، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ ʼمجھے تاحال ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ یہاں ہر گھر سے داعش کا جنگجو ختم کر دیا گیا ہے اور سڑک کنارے لگا ہر بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے، تاحال صحافیوں کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی،   ادھر اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ موصل سے بے گھر ہونے والے ڈیڑ لاکھ شہریوں کی دیکھ بال کے انتطامات کررہے ہیں، عراق کے دورے کے بعد اردن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ دو سے تین روز کے دوران عراق میں 30 ہزار ٹینٹس قائم کرے گا جو ڈیڑھ لاکھ افراد کے لئے کافی ہوں گے۔
تازہ ترین