• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزارت داخلہ نے 1200 اسرائیلی کمانڈوز کو سرینگر جانے کی اجازت دے دی

کراچی (رپورٹ/ جاوید رشید) بھارتی وزارت داخلہ نے 1200 اسرائیلی کمانڈوز کو سرینگر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو اپنے خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے دہلی  میں موساد کے پڑے1200سے زائد کمانڈوز کو بالآخر سرینگر جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ اسرائیلی موساد کے افراد سرینگر میں بھارتی آپریشن ٹیم کے ساتھ کشمیریوں کے خلاف آپریشن میں معاونت کریں گے۔ اطلاع ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے اسرائیلی حکومت سے2015ء میں کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف تعاون طلب کیا تھا۔ 2016ء میں دہلی کے ایک معاہدے میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان دہشت گردی کے خلاف ایک دستاویز تیار کی گئی تھی۔ جس کے ایک سال بعد اکتوبر 2016ء میں آئے اسرائیلی کمانڈوز کو سرینگر میں قیام کی اجازت مل گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کو کشمیر کے اندر آئے دہشت گردوں کے خلاف بمباری کے حوالے سے بھارتی قیادت سے اجازت مل گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ کشمیر کے اندر اسرائیل کی مداخلت بڑھ رہی ہے، بھارتی قیادت اس حوالے سے خاصی مطمئن نظر آرہی ہے۔ 
تازہ ترین