• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، مسافر بس پل سے گر گئی، 6 افراد ہلاک

جدہ(شاہد نعیم)سعودی عرب میں مسافر بس پل سے نیچے گر گئی، حادثے میں  6 افراد جاں بحق جبکہ 35زخمی ہوگئے، واقعہ عقبہ عسیر ریجن میں پیش آیا،ہلال احمر کی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوںکو قریبی اسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں مختلف قومیت کے شہری شامل ہیں، سعودی شہری دفاع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 
تازہ ترین