• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کے سابق امیر کا انتقال ملک میں تین روزہ سوگ

دوحا (اے ایف پی) قطر کے سابق امیر خلیفہ بن حماد الثانی کے انتقال پر ملک میں تین روزہ سوگ شروع ہوگیا، سابق امیر کی نماز جنازہ نیشنل مسجد میں ادا کی گئی جبکہ انہیں الریان کے علاقے میں سپردخاک کردیا گیا، پیر کے روز سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے جبکہ عربی اور انگلش اخبارات نے اپنے صفحہ اول پر سابق امیر کی موت کی خبر سیاہ اور سفید رنگ کی شہ سرخیوں میں شائع کی، سوشل میڈیا پر قطری شہریوں نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ قطر میں امریکی سفیر ڈینا شیل اسمتھ نے مقامی میڈیا کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں سابق امیر کی موت کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ہے۔  
تازہ ترین