• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، مسافر محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے  اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر  مسافر طیارے  کو ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے ۔ایئر بس اے آئی 472اودے پور کے ماہانامہ پراتپا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 7 بجکر 20منٹ پر روانہ ہواتاہم چند منٹ سفر کرنے کے بعد طیارہ ابھی ہوا میں ہی موجود تھا کہ ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا ۔حکام نے فوری طور پر انسپیکشن ٹیم کو روانہ کیا گیا جنہوں نے رن وے پر ٹائر کے ٹکڑے پڑے ہوئے دیکھے جس کے بعد طیارے کے پائلٹ اور دہلی ایئر پورٹ کو ممکنہ ہنگامی لینڈنگ کیلئے آگاہ کیا گیا ۔طیارے میں عملے کے علاوہ108مسافر سوار تھے تاہم پائلٹ نے عملی مہارت سے باحفاظت لینڈنگ کر کے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔
تازہ ترین