• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلی غزہ جنگ آخری ہو گی، اسرائیلی وزیر دفاع لیبرمین کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع لیبر مین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے جنگجوؤں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ثابت ہو گی کیونکہ ہم غزہ کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی اخبار القدس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ لیبر مین نے یہ بھی کہا کہ غزہ سے اب کوئی جنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنے انٹرویو میں لیبرمین نے واضح کیا کہ خطے کے تنازعے کا حل دو ریاستی نظریہ ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیاکہ وہ حماس پر دباؤ بڑھائیں اور انہیں اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے سے روکیں، حماس اسرائیلی ریاست کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ وہ اپنے ہمسائے غزہ ، مغربی کنارے، لبنان یا شام میں کوئی لڑائی شرع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
تازہ ترین