• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی علی درگاہ کی انتظامیہ مزار تک خواتین کے داخلے پر راضی

ممبئی (جنگ نیوز) بھارت کے شہر ممبئی میں صوفی بزرگ حاجی علی شاہ بخاری کی درگاہ کے اندرونی حصے میں خواتین عقیدت مندوں کے داخلے پر عائد پابندی کو عدالتی فیصلے کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ درگاہ کی انتطامیہ نے بھی خواتین کو مزار میں داخل ہونے کی اجازت پر رضامند ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز حاجی علی ٹرسٹ کا انتظام و انصرام چلانے والے افراد نے بھارتی سپریم کورٹ کو بتایا کہ ٹرسٹ خواتین کو صوفی بزرگ قاضی علی شاہ کے مزار تک جانے کی اجازت دینے پر تیار ہے تاہم مزار تک خواتین کے داخلے کے لیے خصوصی مقامات تعمیر کرنے کے لیے چند ہفتوں کا وقت درکار ہو گا۔ٹرسٹ کے وکیل گوپال سُبرامانیم نے عدالت کو بتایا،ٹرسٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کو صاحبِ مزار کی قبر پر حاضری کی اجازت دے دی جائےگی۔بھارت کی ایک عدالت نے رواں برس اگست میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو درگاہ کے اندرونی حصے میں جانے سے روکنا آئینی طور پر صنفی مساوات کے منافی ہے، تاہم حاجی علی ٹرسٹ نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ 
تازہ ترین