• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن پر ڈوزیئرتیارکررہے ہیں، جلداقوام متحدہ کو دینگے،اعزاز چوہدری

اسلام آباد ( آن لائن،آئی این پی)سیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ طالبان وفدکی پاکستان میں بات چیت کیلئے آمدکی خبرنہیں،کلبھوشن پر ڈوزیئرتیارکررہے ہیں جلداقوام متحدہ کو دینگے،اقوام متحدہ کافوجی مبصرمشن بھارت کی ورکنگ بائونڈری اورلائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی اورخلاف ورزیوں پر رپورٹ سلامتی کونسل میں جمع کرائے، کشمیر اقوام متحدہ میں موجود سب سے پرانے مسائل میں شامل ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی میں سکول آف پولیٹکس اورانٹر نیشنل ریلیشنزکی جانب سے اقوام متحدہ کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگو میں سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ طالبان  وفدکی پاکستان میں آمدکے حوالے سے کوئی خبرنہیں دے سکتا نہ  میرے پاس کوئی خبرہے،چارملکی پلیٹ فارم سے پاکستان، امریکا اور چین کے ساتھ مل کرطالبان اوردیگر گروپوں سے رابطہ رکھاجارہاہے،مفادہمتی عمل پرتمام ممالک کے ساتھ ملکرپاکستان حصہ لے رہا ہے،پاکستان اپنے طورپرمفاہمتی عمل چلارہاہے اورچلاتارہے گا،انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں پرعمل پیراہے،اقوام متحدہ میں سب سے پرانے مسائل میں ایک کشمیرہے،ادارہ  اپنی قراردادوں پرعمل کرائے، کشمیریوں کوحق خودارادیت دیاجائے، اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت  ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی اورخلاف ورزی کررہاہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ان کابھارت اورپاکستان کے حوالے سے فوجی مبصرمشن بھارت کی اشتعال انگیزی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں رپورٹ جمع کرائے،  ایل او سی پرسیزفائرکی خلاف ورزی پربھرپوراحتجاج کرتے ہیں،2003کی فائربندی کے معاہدے پر کاربند ہیںِ،کل بھوشن پرڈوزئیر تیارہورہے ہیں،جلداقوام متحدہ کو دیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے ادارے کے بارے میں بنیادی حقائق پرمبنی مواد کا اردو ترجمہ شائع کرنے کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی عوام کواقوام متحدہ کے نظام کومزیدسمجھنے میں مددملے گی۔
تازہ ترین