• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ،دھرنا کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے کے لئے جگہ مختص کرنے اور وفاقی دارالحکومت کو لاک ڈاؤن سے بچانے سے متعلق دائر درخواست خارج کرتے ہوئے سائل کو ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مذکورہ درخواست شہری محمد یعقوب نے دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ گزشتہ دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عمران خان 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال دی ہے جس سے عملی طور پر اسلام آباد کے رہائشی محصور ہو کر رہ جائیں گے ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے 20 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں زیر التواءاسی نوعیت کی درخواست کے فیصلے تک سماعت ملتوی کر دی تھی۔
تازہ ترین