• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں حج ڈائریکٹریٹ کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی حجاج کرام کی سہولت کیلئے مدینہ منورہ میں حج ڈائریکٹریٹ کے قیام اور مکہ مکرمہ میں قائم حج ڈائریکٹوریٹ کو ڈائریکٹریٹ جنرل بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے ساتھ ملاقات میں یہ منظوری دی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں قائم حج تربیتی ڈائریکٹریٹ کو مزید بہتر بنانے (اپ گریڈ کرنے) کی بھی منظوری دی۔ انہوں نے وزیر اور وزارت کے عہدیداروں کو رواں سال حج کیلئے بہترین خدمات کی فراہمی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ سال حج انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے وزارت اور حج ڈائریکٹریٹ کیلئے چار ماہ کی اعزازی تنخواہ کا بھی اعلان کیا۔
تازہ ترین