• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان نیاسگنل فری روٹ ایک سال میں بنے گا

اسلام آباد(حنیف خالد)اسٹیڈیم روڈ اور آئی جے پرنسپل روڈ کا انٹرچینج آرڈی اے تعمیرکرے گی جس پر تقریباً سات ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس سے راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک نیا براہ راست سگنل فری روٹ بن جائے گا یہ انٹرچینج ایک سال میں بنالیاجائے گا۔آغاشاہی روڈ کو انڈرپاس کے ذریعے سٹیڈیم روڈ سے منسلک کیاجائے گا جب کہ آئی جے پرنسپل روڈموجودہ لیول پر رہے گی۔ اس انٹرچینج پر چار فلائی اوور اور چار سلپ روڈز تعمیرہونگی جن کی کل لمبائی آٹھ کلومیٹر کے لگ بھگ ہوگی اس سے جڑواںشہروں سمیت مختلف علاقوں کے لاکھوں افراد کو آنے جانے میں سہولت ملے گی فلائی اوور چاروں لوپ پر بنیں گے۔
تازہ ترین