• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں اسکولوں کے طلبا کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کی قرارداد جمع

لاہور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ  ایوان حکومت سے تمام سکولوں کے طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کے علاوہ ہر سکول میں ماہر نفسیات کو بھی تعینات کرنے کے لئے قانون سازی کا بھی مطالبہ کرتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سکولوں میں53فیصد بچے منشیات کے عادی ہیں، نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ یہ لعنت پورے ملک میں پھیل سکتی ہے منشیات کی اِس لہر کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین