• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادرمیں سرمایہ کاری کیلئے دنیا بھر سے کمپنیوں نےرابطے کیے ہیں،حاصل بزنجو

گوادر(اکبر جندانی/نامہ نگار) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ  دنیا بھر سے مختلف بین الاقوامی کمپنیوں  نےگوادر  فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کیلئے رابطے کیئے ہیں گوادر پورٹ پر دو ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گوادر پورٹ کو کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرنے کیلئے 14ارب روپے کی لاگت سے 19کلو میٹر ایکسپریس وے کی تعمیر کاآغاز آئندہ  سال جنوری  میں شروع ہوگا،کاشغر سے گوادر تک ایک تجارتی قافلہ دسمبر میں گوادر پہنچ رہا ہے ،پورٹ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔وہ گوادرپورٹ کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔   چیئرمین پورٹ دوستین خان جمالدینی نے  بریفنگ دی ۔اس موقع پر انہوں گوادر پورٹ پرجی پی اے بزنس اینڈ سروسز کمپلیکس ڈیولپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن آف پورٹ الائیڈ اسٹرکچر ملا بند ایریامیں جاری منصوبوں پورٹ بزنس کمپلیکس،سی مینز سنٹر ،کارگو شیڈکنٹینر یارڈ اور پورٹ کے احاطے میں67ایکڑپرفری زون میں چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر ہونیوالے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔گوادر پورٹ پروجیکٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر داؤد بلوچ ،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالواحد بلوچ نے انہیں جاری منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورٹ پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 4 بڑے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کمرشل کمپلیکس 1،کمرشل کمپلیکس 2،سی مینز سنٹر،کارگو شیڈ کنٹینر یارڈ اور دیگر شامل ہیں ان منصوبوں کی لاگت 2ارب اٹھارہ کروڑ ہے اور سال جون 2018میں مکمل ہونگے جس میں تمام سہولتیں میسر ہونگی۔
تازہ ترین