• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی و سیاسی تجزیہ کارمیجر ریٹائرڈ محمد عامر بیماری کے سبب اسپتال میں داخل

اسلام آباد(صالح ظافر)دفاعی و سیاسی تجزیہ کارمیجر (ر) محمد عامر بیمار ہو گئے۔ انہیں پھیپھڑوں اور جگر کا عارضہ  لاحق بتایا گیاہے۔ قبل ازیں انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں داخل کرایا گیا تھا تاہم بعدازاں انہیں بلیو  ایریا میں واقع ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کا ابتدائی علاج شروع کر دیا گیا ہے  مختلف ٹیسٹ وغیرہ لیے جا رہے ہیں مرض کی حقیقی تشخیص میں ایک دو روز لگیں گے تاہم  اگر مرض میں کوئی بڑی پیچیدگی سامنے آئی تو انہیں بغرض علاج بیرون ملک لے جانے کا مشورہ بھی دیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین