• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سے ملک بھر میں روزگار میلے اور ہنر کے مقابلے شروع ہونگے

اسلام آباد (حنیف خالد ) وفاقی حکومت کل سے ملک بھر میں جاب فیئرز (JOB FAIRS ) روزگار کے میلوں کا آغاز کرے گی جس کے دوران ہنر مندی کے مقابلے ہونگے ان کا اہتمام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC ) کرے گا جس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ ہیں انہوں نے جنگ کو بتایا کہ ٹی وی ای ٹی گریجوایٹوں کو اچھی تنخواہ کی ملازمتیں ملی ہیں اور یہ ٹی وی ای ٹی گریجوائیٹ کامیابی ہے اپنا کاروبار چلانے لگے ہیں، پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ٹی وی ای ٹی سیکٹر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت پاکستان کےووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ہیں،ٹی وی ای ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیبر کو وقار ملے گا ۔ میڈیا کو رول ملے گا، ہنر مند ورک فورس پاکستان میں اقتصادی ترقی کا انجن بنے گا ۔ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ والدین ووکیشنل ایجوکیشن کے قومی اداروں میں اپنے بچے بھجوانے سے گریزاں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہاتھ سے کام کرنے والوں ( کاریگروں، مکینکوں، ٹیکنیشنوں ، کمپیوٹر ماہرین) کو ان کا کما حقہ مقام نہیں دیا جارہا ۔ میڈیا اس منفی تاثر کو دور کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، اب ہنر مندوں کے درمیان مقابلوں اور روزگار کے میلے منعقد کرکے ملک بھر کے لوگوں کو ہنر کی اہمیت سے آگاہی دی جائے گی اس سے پاکستان کے غیر ہنر مند نو تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایسے پیشوں میں ہنر مند بنایا جائے گا جس کی خلیجی ریاستوں سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بے حد مانگ ہے ۔ ہوٹل انڈسٹری، تجارت وصنعت کے اداروں میں ان ہنر مندوں کی بے حد مانگ ہے۔
تازہ ترین